اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کویت کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مسجد امام جعفر صادق(ع) میں جمعے کے روز ہونے والی دہشت گردانہ کاروائی میں بڑی تعداد میں روزہ دار نمازی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں تین ایرانی بھی شامل ہیں جبکہ پانچ ایرانی زخمی بھی ہوئے ہیں- اس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ نے ایرانی شہداء کی تعداد دو بتائی تھی تاہم یہ تعداد اب بڑھکر تین ہو گئی ہے- کویت میں ایران کا سفارت خانہ، شہید ہونے والے ایرانیوں کے جنازوں کو ایران منتقل کرنے اور کویت کے اسپتالوں میں زخمیوں کے علاج معالجے کی صورت حال کا جائزہ لے رہا ہے- قابل ذکر ہے کہ کویت کی مسجد امام صادق(ع) کے شہدا کی آخری رسومات ہفتے کے روز ادا کی جا رہی ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲